14

[22/02, 7:41 pm] +92 304 6407281: *✍ہماری زبانوں کو لگا یہ چسکا لوگوں کی زندگی کی ساری مٹھاس چھین لیتا ھے۔ وہ جو کہتے ہیں کہ تلوار کا زخم ٹھیک ہوجاتا ھے، لیکن زبان کا لگا گھاؤ ٹھیک ہونے میں لمبا وقت لگتا ھے۔ زبان کے یہ زخم بعض اوقات تو اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ لوگ اپنے آپ سے جینے کا حق چھین لیتے ہیں۔ کیا کبھی ہم نے سوچا کہ یہ اخلاقی پستی اور نفسیاتی گراؤٹ کتنے لوگوں کا قتل کر رہی ھے؟ اس لیے رُکیے! اپنے آپ کو سنبھالیے، شاید آپ کو پتا بھی نہیں کہ آپ اپنی قبر کا ایندھن زبان کے نشتر سے حاصل کر رہے ہیں۔ سو ایک بار سوچیے، جب سوچ لیں تو پھر رُک جائیے،اگر آپ کو کہیں تھوڑا سا بھی شک ہوجائے کہ آپ کی بات سے کسی کی دل آزاری ہوگی تو پھر چپ ہوجائیے۔ زبان کے چسکوں سے وقتی طور پر آپ کو کچھ لذت تو محسوس ہوسکتی ھے، لیکن اگر یہ وقتی لذت کسی کو مایوسی کی گہری کھائی میں گراتی ہے تو یاد رکھیں اس کے اس انجام کے ذمہ دار آپ ہیں اور پھر جو انجام آپ کا ہوگا، اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں، آپ خود ہیں!*
[22/02, 7:49 pm] +92 304 6407281: *طنز کا کتنا ہی اچھا موقع کیوں نہ ہو کیسے ہی مزے کے الفاظ ہوں. لیکن دل پر جبر کر کے طنزیہ الفاظ کو روک لیں. دل میں تنگی کا احساس ہو گا لیکن یہ کسی دوسرے کے دل کو ٹوٹنے سے بچا لے گا. ایک لمحے کے لطف کے لیے دوسرے کے دل کو طنز کے نشتر سے زخمی نہ کریں. اسی طرح طنزیہ ہنسی سے بھی اجتناب کریں. معاشرے میں شائستگی، تہذیب اور محبت کو فروغ دیں. اللہ آپ کے دل کو اطمینان اور حلاوت سے بھر دے گا. ورنہ،،، دوسرے کے دل کو اجاڑ کر، آپ اپنے لیئے خوشیوں کے تاج محل نہیں بناسکیں گے۔💯*
[22/02, 7:53 pm] +92 304 6407281: *👈اپنی ذات کا غرور ایک حد تک اچھا لگتا ہے عام طور پر خود کو "سٹریٹ فارورڈ" سمجھنے والے افراد میں کسی دوسرے کی "سٹریٹ فارورڈ" بات برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا ۔۔ منافقت کی بڑی بڑی مثالیں دینے والوں کی زبان اکثر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لڑکھڑا جاتی ہے ...​​آپ کا ظاہر، باطن کردار یا مزاج کیسا  بھی ہو اپنا اخلاق درست رکھیں کوئی غلطی پر بھی ہو تو بھی اپنے "سٹریٹ فارورڈ" خیالات ایک سائیڈ پر رکھیں اور "منافقت" کے شبہات کو نظرانداز کرتے ہوئے اصلاح کا ایسا انداز اپنائیں کہ غلطی کرنے والے کی اصلاح بھی ہو جائے اور وہ آپ سے نظریں ملانے کی ہمت بھی قائم رکھ سکے*

0 comments:

Post a Comment