*قرآن پاک سے ملنے والے بال کس کےہیں*
جب سے کورونا وائرس کا ڈر لوگوں میں بیٹھا تو لوگوں نے طرح طرح کی باتیں مشہور کی کہ اسکا یہ بھی رلاج ہے اور یہ بھی۔
اب کسی خبیث النفس نے یہ بات پھیلا دی ہے کہ آپ قرآن پاک کا مطالعہ کریں اس دوران آپکو قرآن پاک سے ایک بال ملے گا جو نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم کا ہوگا
اسے پانی میں بھگو کر پانی پی لیں تو کورونا وائرس سے محفوظ رہینگے۔
اور لوگ بھی بس توہم پرستی کا شکار ہیں بغیر تصدیق کے قرآن پاک کھول کر جو بال ملا اسے پانی میں بھگو کر پانی پی گئے
اب آتے ہیں اس بات کی طرف کہ آخر وہ بال ہیں کس کے؟؟؟
آپ نے اکثر دیکھاہوگا کہ کھانا کھاتے وقت سالن یا روٹی سے بال نکلتا ہے جو وہ بال ہوتا ہے جو ہماری مائیں بہنیں جب سالن پکاتی ہیں تو انکے سر کا بال اس میں گر جاتا ہے،
ایسے ہی جب ہم قرآن پاک پڑھتے ہیں تو ہمارے سر یا داڑہی یا مونچھوں یا ہاتھ کا بال خارش کرنے یا کسی سبب سے اکھڑ کر قرآن پاک پر گر جاتا ہے
تلاوت کرتے ہوئے اکثر آپ لوگوں نے دیکھا بھی ہوگا کہ بال گر جاتاہے تو اسے ہم ہٹا دیتے ہیں
اب کسی کا بال گرا ہوگا اسے اس وقت دیہان نا رہا
اب جب یہ افواہ پھیل گئی تو جب لوگ قرآن پاک دیکھتے ہیں تو انکو اپنا ہی گرا ہوا بال ملتاہے اپنے ہی بال کو وہ پانی میں بھگو کو خود پی جاتے ہیں
یہ سب اسلیے ہورہا ہے کہ دین سے دوری ہے
اسلیے جو یہ افواہ پھیلی ہے کہ وہ سرکار صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا بال ہے یہ بالکل جھوٹ اور غلط ہے
اسے سرکار کی طرف منسوب کرنا بھی ناجائز ہے
اے کاش ہم قرآن پاک میں بال ڈھونڈنے والے بننے کی بجائے قرآن پاک کو کھول کر صبح شام تلاوت کرنے والے بن جائیں پھر ان شاء اللہ کوئی بھی بیماری پاس نہیں آئے گی۔
0 comments:
Post a Comment